اشاعتیں

ایڈز

 خاتون کو ڈاکٹر نے بتایا: میں معذرت چاہتا ہوں آپ کے  دونوں  گردے فیل ہو گئے ہیں، بچنے کا کوئی چانس نہیں۔۔۔ خاتون اسپتال سے گھر آئی تو محلے کی ساری خواتین عیادت  کے لئے آئیں اور پوچھا کہ کیا ہوا ہے؟ خاتون: بس کیا بتاؤں بہنوں مجھے ایڈز ہو گیا ہے۔ جتنی عورتیں حال پوچھنے آئیں تھیں توبہ توبہ کر کے بھاگ  گئیں۔ بیٹی نے ماں سے کہا: مگر آپ کے تو گردے فیل ہوئے ہیں نہ  اماں۔۔؟ خاتون نے فاتحانہ انداز میں بیٹی سے کہا: اب میں دیکھتی ہوں  کہ میرے بعد تمہارے ابا سے کون شادی کرتا ہے۔۔۔

انٹرویو

 ۔۔۔🤣🤣 انٹرویو :  آپ ہوائی جہاز ✈️ میں سفر کر رہے ہیں ۔ جس میں 500 اینٹیں ہیں ۔  آپ نے ایک اینٹ نیچے پھینک دی ۔ باقی کتنی بچیں ؟😐 امیدوار : 499 😕 انٹرویور : بالکل ٹھیک ۔😊 ہاتھی کو تین اسٹیپ میں فریج میں کیسے رکھیں گے ؟😐 امیدوار : فرج کھولا ۔ ہاتھی رکھا ۔ فرج بند کر دیا ۔😇 انٹرویور : بالکل صحیح ۔ ہرن کو چار اسٹیپ میں فرج کیسے رکھیں گے ۔😎 امیدوار : فرج کھولا ۔ ہاتھی نکالا ۔ ہرن کو ڈالا ۔ فرج بند کیا ۔😏 انٹرویور : ٹھیک ہے ۔👍 شیر کی سالگرہ ہے ۔ تمام جانور آئے ہیں ۔ سوائے ایک کے ۔ وہ کون سا جانور ہے ؟👀 امیدوار : ہرن ۔ کیوں کہ وہ فرج میں ہے ۔😃 انٹرویور : بالکل ٹھیک ۔😐 ایک بوڑھی عورت نے ایک جھیل پار کرنی ہے جس میں مگر مچھ رہتے ہیں ۔ وہ کیسے پار کرے ؟😐 امیدوار : بے فکر ہو کر پار کر لے ۔ سارے مگرمچھ شیر کی سالگرہ میں گئے ہوئے ہیں ۔☺ انٹرویور : ہاں مگر جھیل پار کرتے ہوئے بوڑھی عورت پھر بھی مر گئی ۔ بتائیں کیوں ؟😬 امیدوار : میرا خیال ہے کہ وہ ڈوب گئی ہو گی جھیل میں ؟😕😖 انٹرویور : جی نہیں ۔ اس کے سر پر اوپر سے وه اینٹ آ کر گری جو آپ نے ہوائى جہاز سے پھينکى تھی ۔😎 آپ...

حکومت

 ‏شادی کی ایک تقریب میں لڑکے نے لڑکی کو آنکھ ماری   لڑکی نے ہاتھ سے لعنت کا اشارہ کیا  بغیر شرم محسوس کئے لڑکے نے ساتھ کھڑ ے دوست سے کہا 5 بجے کا ٹائم دیا ہے  موجودہ حکومت کی بھی حالت یہی ہے  ہر طرف سے لعنتیں پڑ رہی ھیں  .اور بڑی ڈھٹائی سے که رهے ہیں اگلے پانچ سا ل بھی ہما رے ہیں

کتا

 میں دوپہر کو پورچ میں بیٹھا تھا کہ اس دوران ایک السیشن نسل کا خوبصورت لیکن انتہائی تھکا ماندہ سا چھوٹا کتا کمپاؤنڈ میں داخل ہوا. اس کے گلے میں پٹہ بھی تھا. میں نے سوچا ضرور کسی اچھے گھر کا پالتو کتا ہے. میں نے اسے پچكارا تو وہ پاس آ گیا. میں نے اس پر محبت سے ہاتھ پھیرا تو وہ دم ہلاتا وہیں بیٹھ گیا. .بعد میں میں جب اٹھ کر اندر گیا تو وہ کتا بھی میرے پیچھے پیچھے کمرے میں چلا آیا اور کھڑکی کے پاس اپنے پاؤں پھیلا کر بیٹھا اور میرے دیکھتے دیکھتے سو گیا. میں نے بھی کمرے کا دروازہ بند کیا اور صوفے پر آ ن بیٹھا. تقریبا ایک گھنٹے نیند کے بعد کتا اٹھا اور دروازے کی طرف گیا تو اٹھ کر میں نے دروازہ کھول دیا. وہ باہر نکلا اور چلا گیا. .اگلے دن اسی وقت وہ پھر آ گیا. کھڑکی کے نیچے ایک گھنٹہ سویا اور پھر چلا گیا. .اس کے بعد وہ روز آنے لگا. آتا، سوتا اور پھر چلا جاتا. .میرے ذہن میں تجسس دن با دن بڑھتا ہی جا رہاتھا کہ اتنا شریف، سمجھدار اور پیار کرنے والا کتا آخر ہے کس کا اور کہاں سے آتا ہے؟ .ایک روز میں نے اس کے پٹے میں ایک چٹھی باندھ دی. جس لکھ دیا: آپ کا کتا روز میرے گھر آکر سوتا ہے. یہ آپ کو مع...

تقریر

  لندن میں ایک جلسے میں تقریر کے بعد پرویز مشرف نے اپنے سیکریٹری کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ میں نے تمہیں پندرہ منٹ کی تقریر کا کہا تھا تم نے گھنٹے کی تقریر لکھ دی ۔ سیکریٹری : جناب میں نے تقریر پندرہ منٹ کی لکھی تھی آپ تقریر کی چار فوٹو کاپیاں لے گئے تھے۔

کنجوس

 ایک کنجوس آدمی نے اپنے بچوں سے کہا جو رات کا کھانا نہیں کھائے گا اس کو میں ایک روپیہ دونگا۔ سب بچے ایک روپے کی خاطر بھوکے سو گئے۔  صبح ناشتے کے وقت اس نے سب بچوں کو ایک ایک روپیہ دیا اور پھر بولا ناشتہ اس کو ملے گا جو ایک روپیہ واپس کرے گا۔

بزرگ

ایک بزرگ آدمی خون کا عطیہ دینے اسپتال پہنچے اور ڈاکٹر سے کہنے لگے ڈاکٹر صاحب میرا خون لیجئے۔ ڈاکٹر نے کہا بزرگوار ! آپ کافی بوڑھے ہو آپ کا خون نہیں لیا جا سکتا۔ مگر بزرگ آدمی منت سماجت کرنے لگے اور بضد رہے کہ میں خون ضرور دونگا۔ بالاآخر ڈاکٹر نے کہا اچھا بھئی بزرگو ! بیڈ پر لیٹ جاﺅ۔ خون کی بوتل جونہی آدھی ہوئی بزرگ دیکھ کر بےہوش ہو گئے۔ ہوش میں آنے کے بعد بولے ارے کم بختوں! بس بھی کرو کیا سارا خون نکال لو گے۔ ڈاکٹر نے کہا بزرگو ! آپ کو پانچ بوتل خون لگا چکے ہیں چھٹی بوتل لگانے پر آپ کو ہوش آیا ہے۔